کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے 500 اور 1000 کے نوٹ کو بند کرنے کے
حکومت کے فیصلے پر آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پھر ظاہر کیا ہے کہ
انہیں کسانوں، چھوٹے دکانداروں اور گھریلو خواتین کی
فکر نہیں ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا "مسٹر مودی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہیں ملک کے عوام کی فکر نہیں ہے۔
کسان، چھوٹے دکاندار اور گھریلو خواتین سب کے لئے افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔